لاہورایئرپورٹ پر جعلی پائلٹ گرفتاری کے بعد سخت اقدامات کا فیصلہ

21 مئی ، 2024

کراچی (اسد ابن حسن) لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کنٹرول روم کے باہر قومی ایئر لائن کے کپتان کی وردی میں ملبوس ایک شخص جس کی شناخت محمد احمد کے نام سے ہوئی وہ ایئرپورٹ لاونج کے اندر داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس کے پاس سے پی آئی اے کا جعلی سروس کارڈ بھی برآمد ہوا۔ ابتدائی تفتیش کے بعد اس کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔