سابق وزیراعظم آ زاد کشمیر سردارتنویر الیاس کی ضمانت منظور

21 مئی ، 2024

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد مرید عباس نے نجی مال کے سیکورٹی انچارج پر تشدد اور تالے توڑنے کے مقدمہ میں سابق وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس کی ضمانت منظور کر لی ، ان کے وکیل سردار شوکت حیات نے موقف اپنایا فریقین میں سمجھوتہ ہو گیا فاضل جج نے ریمارکس دئیے کہ سردار تنویر الیاس کو جوڈیشل کر دیتے ہیں ، آپ ضمانت کی درخواست دائر کر دیں، عدالت نےا نھیں جو ڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا ۔