سعودیہ گروپ کا 105 ائیربس طیاروں کیلئے تاریخی معاہدہ

21 مئی ، 2024

ریاض (اے ایف پی) سعودی عرب کا سعودیہ گروپ 105 ایئربس طیارے خریدے گا۔ کمپنی نے اسے ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا طیارہ معاہدہ قرار دیا ہے۔ کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودیہ ایئر لائن کو اے 321 نیو طیارے ملیں گے جبکہ بجٹ آف شوٹ فلائی آ ڈیل 12 اے 320 نیو اور 39 اے 321 نیو طیارے حاصل کرے گا۔ فیوچر ایوی ایشن فورم، سعودی دارالحکومت ریاض میں ہونے والی کانفرنس جہاں اس معاہدے کا اعلان کیا گیا، کے ایک الگ بیان کے مطابق اس معاہدے کی مالیت 19 ارب ڈالرز ہے۔ سعدیہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس تاریخی معاہدے میں 105 تصدیق شدہ طیارے شامل ہیں اور یہ نہ صرف سعودی ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے بلکہ وسیع تر مینا خطے کے لیے بھی ایک اہم لمحہ ہے۔