ڈی چوک، فلسطین کے حق میں لگے سیو غزہ کیمپ پرگاڑی چڑھا دی گئی، 2جاں بحق

21 مئی ، 2024

اسلام آباد، راولپنڈی (نمائندہ جنگ) پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ڈی چوک میں فلسطینیوں کی حمایت میں جاری دھرنا کیمپ پر رات گئے تیز رفتار گاڑی شرکاء کو روندتی ہوئی گذر گئی ،جس سے دھرنا میں شامل 2افراد جاں بحق اور ڈیوٹی پر موجود ایک پولیس انسپکٹر سمیت 4افراد زخمی ہو گئے ، زخمیوں اور نعشوں کو بذریعہ 1122ہسپتال پمز وپولی کلینک بھجوایاگیا،واقعہ میں جاں بحق ہونے والے رومان ساجد کی نمازجنازہ پیر کو ڈی چوک میں اداکی گئی نمازجنازہ سینیٹر مشتاق احمد نے پڑھائی بعدازاں رومان کی میت اس کے آبائی علاقہ کوٹلی آزاد کشمیر روانہ کردی گئی ، اس موقع پر سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا کہ اس خون ناحق کے ذمہ دار شہباز شریف اور اسلام آباد پولیس ہے،۔