6شہروں میں بزنس فسیلیٹیشن سنٹرز بنائے جائینگے:وزیر صنعت

21 مئی ، 2024

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسیننے کہا کہ صوبے میں نئی ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کیلئے موثر حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔صنعت کاری کا عمل تیز کرنے کیلئے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں دی جا رہی ہیں۔ پنجاب کے 6بڑے شہروں میں بزنس فسیلیٹیشن سنٹرز بنائے گئے ہیں۔