تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمات بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر رہنمائوں کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

21 مئی ، 2024

اسلام آباد (صباح نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے آزادی مارچ پر تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنمائوں کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔بانی پی ٹی آئی ، فیصل جاوید، علی نواز اعوان، سیف اللہ نیازی، زرتاج گل اور اسد عمر کی بریت کی درخواستوں پر جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس خان نے سماعت کی۔