ملتان میں دھاندلی الیکشن کمیشن پر ایک اور سیاہ دھبہ،تحریک انصاف

21 مئی ، 2024

لاہور(خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف نے کہا ہے کہ ملتان این اے 148 کے ضمنی انتخاب میں ہدھاندلی عوامی مینڈیٹ پر ڈاکے کا تسلسل اور الیکشن کمیشن کے چہرے پر ایک اور سیاہ دھبہ ہے ۔، ترجمان نے کہا کہ تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار کوتمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود ہزاروں کی تعداد میں ووٹ ڈالنے پر این اے 148 کے عوام کے شکرگزار ہیں،