صدر زرداری نجی دورے پر بیرون ملک روانہ

21 مئی ، 2024

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) صدر مملکت آصف علی زرداری نجی دورے پر دبئی چلے گئے۔صدرمملکت کی غیر موجودگی پر چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے قائم مقام صدر کی ذمہ داری سنبھال لی ۔قائم مقام صدر کا نوٹیفکیشن کابینہ سیکرٹریٹ نے جاری کردیا ۔