لاہور ہائیکورٹ،کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طلباء کی بحفاظت واپسی کےلئے درخواست دائر

21 مئی ، 2024

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طلباء کی بحفاظت واپسی کےلئے درخواست دائر کردی گئی،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بشکیک میں پاکستانی طلباء پر حملوں کا سلسلہ 10 اپریل سے شروع ہوا،حکومت پاکستان نے واقعہ کی اطلاع ملنے کےباوجود طلباء کے تحفظ کےلئے ضروری اقدامات نہیں کئے،عدالت طلباء کی حفاظت یقینی بنانے اور بشکیک سے بحفاظت واپس بلانے کےلئے احکامات صادر کرے۔