وزیر مذہبی امور چوہدری سالک کا پاکستانی عازمین حج کیلئے قائم مرکزی ہسپتال کا دورہ

21 مئی ، 2024

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے پیر کے روز مکہ مکرمہ میں پاکستانی عازمین حج کیلئے قائم کردہ مرکزی ہسپتال کا دورہ کیا۔سربراہ حج میڈیکل مشنʼ بریگیڈیئر جمیل لاکھیر نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ پاکستانی عازمین حج کیلئے دستیاب طبی سہولیات کے معیار پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا وطن سے دور ہم زبان معالج کی دستیابی کسی نعمت سے کم نہیں-