آسٹریلیا میں بھی سولر سے زیادہ بجلی پیدا کرنیوالوں کو حکومتی کارروائی کا سامنا

21 مئی ، 2024

نیو ساؤتھ ویلز/آسٹریلیا (پی پی آئی)آسٹریلیا کی ریاست نیو ساؤتھ ویلز غیر معمولی تناسب سے شمسی توانائی پیدا کرکے گرڈ میں شامل کرنے پر بہت سے گھرانوں کو حکومت کی طرف سے کارروائی کا سامنا ہے۔ ریاست کے توانائی کے اداروں کا موقف ہے کہ گھروں میں بہت زیادہ بجلی پیدا کرنے کی صورت میں گرڈ کی بجلی کی کھپت میں کمی سے لاگت میں اضافے کا مسئلہ کھڑا ہو رہا ہے۔