اسلام آباد (خبر نگار ، نیوز ایجنسیاں)وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اغواء کیس میں وزیراعظم اور کابینہ ارکان کی عدالت طلبی کی بات جج کا مینڈیٹ نہیں ، وزارت دفاع کہہ چکی کہ احمد فرہاد اُن کے پاس نہیں ، وزیراعظم اور کابینہ کو سامنے بٹھانے کی بات ججز کے منصب کے مطابق ہے اور نہ ہی آئین و قانون کے، یہ پارلیمنٹ کی اہمیت کو کم کرنا ہے، آئین افواج کے بارے میں واضح ہے، آئین میں اداروں کے اختیارات کے استعمال کی حدود متعین کردی گئی ہیں،اگر عسکری اور دفاعی ذمے داریاں بھی عدالتوں نے ہی نبھانی ہیں تو نظام کیسے چلے گا؟ ان خیالات کا اظہار انہوں اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیرنے نام لیے بغیر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے کچھ ریمارکس سامنے آئے ہیں، ہر ادارہ اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرے، منصف ویسے بھی بہت تحمل مزاج ہوتا ہے، تحمل اور برداشت سے آئینی ذمہ داریاں ادا ہوں گی تو معاملات حل ہونگے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پوچھتا ہوں کہ اگر عسکری اور دفاعی ذمے داریاں بھی عدالتوں نے ہی نبھانی ہیں تو نظام کیسے چلے گا؟انہوں نے کہا کہ جیسے ریمارکس رپورٹ ہوئے اس سے تکلیف ہوئی، شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کیلئے پولیس کی معاونت کی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ حبس بے جا کی درخواستوں میں عدالت سرکار سے جواب طلب کرتی ہے، شاعر احمد فرہاد کی گمشدگی کا معاملہ ابھی عدالت میں زیر سماعت ہے، اچھا ہو کہ صرف تحریری حکم جاری کردیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ احمد فرہاد کا اغوا ءسنجیدہ معاملہ ہے، کارروائی سنجیدگی سے آگے بڑھائی جائے، وقت ہے سب ساتھ بیٹھیں اور پاکستان کو آگے لے کر جائیں۔وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ افواج پاکستان اپنی حدود میں رہ کر ہی کام کرتی ہیں، وطن کی حفاظت کرنے والے سمجھدار لوگ ہیں، عدالتی معاملات عدالت کے اندر حل ہوتے ہیں، یہ بلاشبہ سنجیدہ مقدمہ ہے جسے سنجیدگی کے ساتھ آگے لے کر چلنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آئین افواج پاکستان کے بارے میں بہت واضح ہے، اسی طرح سے آئین وزیراعظم اور ان کی کابینہ کو مخصوص تحفظ فراہم کرتا ہے کہ اپنے فرائض منصبی کی انجام دہی کے دوران ان کیخلاف کوئی قانونی کارروائی شروع نہیں کی جاسکتی۔انہوں نے کہا کہ اگر عسکری ذمہ داریاں، دفاعی، وزارتی اور وزیراعظم اور کابینہ کے کام بھی عدالتوں میں ہونے ہیں تو پھر نظام کیسے چلے گا، ہمیں اس بارے میں دوبارہ سوچنا پڑےگا۔انہوں نے کہاکہ ڈیجیٹل میڈیا کے حوالے سے دنیا کے کئی ممالک میں قانون سازی ہوچکی ، وزیراعظم نے سوشل میڈیا کے حوالے سے اتھارٹی کے قیام کے لئے کمیٹی قائم کردی ہے ، کمیٹی فریقین سے مشاورت کے بعد سفارشات پیش کرے گی ۔انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت انگیز پیغامات بھی پھیلتے ہیں ،سوشل میڈیا پر دیگر غیر قانونی اور غیر اخلاقی مواد بھی ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عسکری اداروں اور پاکستانی عوام کے تعاون سے دہشتگردی کیخلاف جنگ جیتیں گے، ایرانی صدر کے انتقال پر پوری پاکستانی قوم افسردہ ہےاور مشکل وقت میں اپنے ایرانی بہن بھائیوں کیساتھ کھڑی ہے۔
اسلام آباد صدرِ مملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع نوشکی اور تربت میں دہشت گردی کے...
اسلام آباد صدرِ مملکت آصف علی زرداری نےعالمی یومِ ٹیلی کمیونی کیشن و انفارمیشن سوسائٹی کے عالمی دن کے موقع...
کراچی صدر صرافہ بازار میں واقع جیولری شاپ میں ایف آئی اے کی کارروائی کے دوران ایف اے اہلکاروں کی جانب سے...
نوشکی نامعلوم مسلح افراد کے فائرنگ کے نتیجے میں براہوئی زبان کے نامور شاعر پروفیسر حیات غمخوار جان بحق ہوگئے...
لاہور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ فی الحال 28 ویں ترمیم کے آثار نظر نہیں آرہے ، پارلیمنٹ میں...
کراچی عمان ہرمز معاملے پر امریکا اور ایران کے درمیان کشمکش میں پھنس گیا۔ مسقط کی پوزیشن غیر واضح،ہرمز میں...
اسلام آباد پاکستان نے انڈس واٹر ٹریٹی سے متعلق حالیہ ثالثی فیصلے کو بھارت کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد...
لاہور پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف...