اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) اسلام آباد پولیس اور ایف آئی اے میں تعینات 16 افسران کے تقرر و تبادلے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر د یے۔ ایف آئی اے میں تعینات پولیس سروس گریڈ 20 کے افسر اسرار احمد ، ایف آئی اے میں تعینات پولیس سروس گریڈ 20 کے افسر عمران محمود، اعجاز احمد، جہانزیب نذیر خان اور ڈاکٹر محمد فاروق احمد کا تبادلہ کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں تعینات پولیس سروس گریڈ 20 کے افسر حشمت کمال اور نیشنل پولیس اکیڈمی میں تعینات پولیس سروس گریڈ 20 کے افسر محمد نعمان صدیقی کا تبادلہ کر کے اُن کی خدمات ایف آئی اے کے سپرد کی گئی ہیں۔ اسلام آباد پولیس میں تعینات پولیس سروس گریڈ 20 کے محمد حسن رضا خان، محمد شعیب خرم، گریڈ 18 کے عبدالعلیم، فاروق امجد اور گریڈ 17 کے سعود الرحمان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ سٹڈی لیو اور اسکالر شپس پر بیرونِ ممالک مقیم اسلام آباد پولیس میں تعینات افسران، پولیس سروس گریڈ 18 کے رانا حسین طاہر، پولیس سروس گریڈ 18 کےنوشیروان علی اور پولیس سروس گریڈ 18 کےشہزادہ عمر عباس بابر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے، مزید برآں سندھ حکومت میں تعینات پولیس سروس کےگریڈ 19 کے افسرحسن سردار احمد خان کا تبادلہ کر کے اُن کی خدمات اسلام آباد پولیس کے سپرد کی گئی ہیں، دوسری جانب وفاقی حکومت نے ڈیپوٹیشن پر پنجاب حکومت میں تعینات اِن لینڈ ریونیو سروس گریڈ 20 کی ممبر، پنجاب ریونیو اتھارٹی عطیہ علی خان کے ڈیپوٹیشن پیریڈ میں 2 سال کی مزید توسیع کی ہے جو کہ یکم فروری 2024 سے شمار ہو گی جبکہ اسسٹنٹ مینیجر نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ عمران سکندر کا تبادلہ کر کے اُنہیں ڈیپوٹیشن پر 3 سال کیلئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس، میڈیکل افسر اور محکمہٴ صحت خیبر پختونخوا حکومت ڈاکٹر توصیف اللہ کا تبادلہ کر کے اُنہیں ڈیپوٹیشن پر 3 سال کیلئے میڈیکل افسر کیپیٹل ہاسپٹل اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے، مزید برآں محکمہٴ صحت سندھ کی ریڈیالوجسٹ ڈاکٹر زینب اغا کا تبادلہ کر کے اُنہیں 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر رجسٹرار، سینیئر میڈیکل افسر فیڈرل جنرل ہاسپٹل اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔
اسلام آباد صدرِ مملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع نوشکی اور تربت میں دہشت گردی کے...
اسلام آباد صدرِ مملکت آصف علی زرداری نےعالمی یومِ ٹیلی کمیونی کیشن و انفارمیشن سوسائٹی کے عالمی دن کے موقع...
کراچی صدر صرافہ بازار میں واقع جیولری شاپ میں ایف آئی اے کی کارروائی کے دوران ایف اے اہلکاروں کی جانب سے...
نوشکی نامعلوم مسلح افراد کے فائرنگ کے نتیجے میں براہوئی زبان کے نامور شاعر پروفیسر حیات غمخوار جان بحق ہوگئے...
لاہور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ فی الحال 28 ویں ترمیم کے آثار نظر نہیں آرہے ، پارلیمنٹ میں...
کراچی عمان ہرمز معاملے پر امریکا اور ایران کے درمیان کشمکش میں پھنس گیا۔ مسقط کی پوزیشن غیر واضح،ہرمز میں...
اسلام آباد پاکستان نے انڈس واٹر ٹریٹی سے متعلق حالیہ ثالثی فیصلے کو بھارت کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد...
لاہور پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف...