اہور(آصف محمود بٹ ) پنجاب کی صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی نے چئیرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کو سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ان کے دورہ پنجاب کے دوران جیمرز فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی نے جیمرز والی گاڑیوں کے لئے سپیشل برانچ جبکہ بلٹ پروف گاڑیوں کے لئے ایس اینڈ جی اے ڈی میں دو پول بنانے کی بھی منظوری دی ,یہ فیصلہ صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کے گزشتہ روز ہونے والے ایک غیر معمولی اجلاس میں کیا گیا جس کی صدرات ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین مینگل نے کی۔اجلاس میں آئی جی، جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل آئی بی پنجاب ، ایڈیشنل آئی جیز سی ٹی ڈی اور سپیشل برانچ، سیکٹر کمانڈر ز آئی ایس آئی اور ملٹری انٹیلی جنس ، پنجاب سول سیکرٹریٹ میں منعقدہ اس اجلاس کے حوالے سے۔ ذرائع نے بتایا پنجاب میں جیمرز والی گاڑیوں کی کمی کے باوجود چئیرمین سینٹ کو پنجاب میں جیمرز والی گاڑی فراہم کی جائیگی۔ ذرائع نے بتایا صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی نے نئی بلٹ پروف اور جیمرز والی گاڑیاں خریدنے کا بھی فیصلہ کیا جس کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے 5نئی جیمرز والی گاڑیاں اور 9بلٹ پروف وہیکلز جس میں 3کوسٹرز، 3SUVʼsاورتین ٹیوٹا ہائی ایس شامل ہیں خریدنے کے لئے سمری وزیر اعلی کو بھجوا نے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے تمام سٹیشنز کے سیکورٹی آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ سیکورٹی آڈٹ کے لئے ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی لاہور نے سفارش کی تھی جس کی صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی نے توثیق کر دی۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے جسٹس عالیہ نیلم کو بلٹ پروف گاڑی کی فراہمی کا معاملہ بھی زیر غور آیا ۔ صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کو بتایا گیا کہ 2022میں موجودہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ شہزاد ملک جو اس وقت ہائیکورٹ سینئر ایڈمنسٹریٹو جج تھے اور انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کو بھی سپر وائز کرتے تھے کو بلٹ پروف گاڑی فراہم کی گئی تھی لیکن ان کی طرف سے درخواست آئی کہ انہیں نئی یا بہتر حالت کی بلٹ پروف گاڑی فراہم کی جائے تو معاملہ ایس اینڈ جی اے ڈی کو ریفر کیا گیا۔ ایس اینڈ جی اے ڈی نے کہا کہ ان کے پاس پول وہیکلز میں کوئی نئی گاڑی نہیں اور محکمہ کو باہر سے امپورٹ کرنا پڑے گی جس پر جسٹس شہزاد ملک نے پرانی بلٹ پروف گاڑی ہی پاس رکھنے پر اکتفا کیا۔ صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی نے سفارش کی کہ جسٹس عالیہ نیلم کو بلٹ پروف گاڑی کی فراہمی کے لئے معاملہ ایس اینڈ جی اے ڈی کو ریفر کر دیا جائے تاکہ وہ اس حوالے سے انتظام کریں ۔ ذرائع نے بتایا کہ صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی نے بشپ آف ملتان عاشر کامران اور پی پی 97ضلع چنیوٹ سے رکن صوبائی اسمبلی محمد ثاقب خان چدھڑ کی طرف سے پولیس سیکورٹی فراہم کرنے کی درخواستوں پر ملتان اور فیصل آباد کے آر پی اوز سیکورٹی رپورٹس بھجوانے کے احکامات جاری کئے۔ کمیٹی اجلاس میں مرکزی صدر علماء مشائخ ونگ (اپنا پاکستان) ڈسٹرکٹ فیصل آباد حافظ مقبول احمد کو دوبارہ سیکورٹی دینے حوالے سے درخواست پر ہوم سیکرٹری نے حکم دیا کہ ان کو سیکورٹی کے حوالے سے جو پہلے انتظام تھا وہی سہولیات ان کو فراہم کی جائیں۔
اسلام آباد صدرِ مملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع نوشکی اور تربت میں دہشت گردی کے...
اسلام آباد صدرِ مملکت آصف علی زرداری نےعالمی یومِ ٹیلی کمیونی کیشن و انفارمیشن سوسائٹی کے عالمی دن کے موقع...
کراچی صدر صرافہ بازار میں واقع جیولری شاپ میں ایف آئی اے کی کارروائی کے دوران ایف اے اہلکاروں کی جانب سے...
نوشکی نامعلوم مسلح افراد کے فائرنگ کے نتیجے میں براہوئی زبان کے نامور شاعر پروفیسر حیات غمخوار جان بحق ہوگئے...
لاہور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ فی الحال 28 ویں ترمیم کے آثار نظر نہیں آرہے ، پارلیمنٹ میں...
کراچی عمان ہرمز معاملے پر امریکا اور ایران کے درمیان کشمکش میں پھنس گیا۔ مسقط کی پوزیشن غیر واضح،ہرمز میں...
اسلام آباد پاکستان نے انڈس واٹر ٹریٹی سے متعلق حالیہ ثالثی فیصلے کو بھارت کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد...
لاہور پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف...