اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں)وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اغواء کیس میں وزیراعظم اور کابینہ ارکان کی عدالت طلبی کی بات جج کا مینڈیٹ نہیں ہے، وزارت دفاع کہہ چکی ہے کہ احمد فرہاد اُن کے پاس نہیں ہے، وزیراعظم اور کابینہ کو سامنے بٹھانے کی بات ججز کے منصب کے مطابق ہے اور نہ ہی آئین و قانون کے، یہ پارلیمنٹ کی اہمیت کو کم کرنا ہے، آئین افواج کے بارے میں واضح ہے، آئین میں اداروں کے اختیارات کے استعمال کی حدود متعین کردی گئی ہیں،اگر عسکری اور دفاعی ذمے داریاں بھی عدالتوں نے ہی نبھانی ہیں تو نظام کیسے چلے گا؟ ان خیالات کا اظہار انہوں اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے نام لیے بغیر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے کچھ ریمارکس سامنے آئے ہیں، آئین میں اداروں کے اختیارات کے استعمال کی حدود متعین کردی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر ادارہ اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرے، منصف ویسے بھی بہت تحمل مزاج ہوتا ہے، تحمل اور برداشت سے آئینی ذمہ داریاں ادا ہوں گی تو معاملات حل ہونگے۔وفاقی وزیر قانون نے یہ بھی کہا کہ پوچھتا ہوں کہ اگر عسکری اور دفاعی ذمے داریاں بھی عدالتوں نے ہی نبھانی ہیں تو نظام کیسے چلے گا؟انہوں نے کہا کہ جیسے ریمارکس رپورٹ ہوئے اس سے تکلیف ہوئی، شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کیلئے پولیس کی معاونت کی جائیگی۔سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حبس بے جا کی درخواستوں میں عدالت سرکار سے جواب طلب کرتی ہے، شاعر احمد فرہاد کی گمشدگی کا معاملہ ابھی عدالت میں زیر سماعت ہے، اچھا ہو کہ صرف تحریری حکم جاری کردیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ احمد فرہاد کا اغوا سنجیدہ معاملہ ہے، کارروائی سنجیدگی سے آگے بڑھائی جائے، وقت ہے سب ساتھ بیٹھیں اور پاکستان کو آگے لے کر جائیں۔وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ افواج پاکستان اپنی حدود میں رہ کر ہی کام کرتی ہیں، وطن کی حفاظت کرنے والے سمجھدار لوگ ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عدالتی معاملات عدالت کے اندر حل ہوتے ہیں، یہ بلاشبہ سنجیدہ مقدمہ ہے جسے سنجیدگی کے ساتھ آگے لے کر چلنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آئین افواج پاکستان کے بارے میں بہت واضح ہے۔
اسلام آباد قومی اسمبلی کو تحر یری طور پر بتادیا گیا کہ مشتعل مظاہرین کے احتجاج کے پیش نظر ایم ٹو، ایم تھری...
اسلام آباد پاکستان کی الیکٹرک گاڑیوں پر منتقلی کیلئے سویڈش گرین فنڈ سے درخواست، پاکستانی بینکوں کے ذریعے...
اسلام آباد سٹار لنک نے پاکستان میں 2 سے 3 گراونڈ اسٹیشن بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ، تمام ریگولیٹری تقاضے...
اسلام آباد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی ریٹائرمنٹ میں ایک روز باقی رہ...
کراچی سینئر سیاستدان اورسینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا میں تو کئی دن سے کہہ رہا ہوں کہ یہ مذاکرات نہیں مذاق ہورہا...
کراچی جیو نیو ز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کیساتھ ‘‘ میں میزبان شاہزیب خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے...
اسلام آباد حکومتی کمیٹی کی طرف سے مذاکرات میں واپس آنے کے لئے حزب اختلاف سے اپیل کے باوجود اس امر کا امکان...
اسلام آبادقومی اسمبلی نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل اورمتنازع پیکا ایکٹ ترمیمی بل2025ءمنظورکرلیا‘صحافیوں...