کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عدالتیں اور لاپتہ افراد کے لواحقین ساتھ بیٹھیں تو مسئلہ حل ہوسکتا ہے اس وقت ہر ادارہ یا ادارے میں بیٹھا فرد اپنے مینڈیٹ کے مطابق کام نہیں کررہا، اس وقت دوسرے کے مینڈیٹ میں جاکر کام کرنے میں دلچسپی ہے، عدلیہ سے بھی بہت کچھ صحیح اور بہت کچھ غلط ہوتا رہا ہے، ایجنسیاں بھی دودھ کی دھلی نہیں ہیں،ماہر مشرق وسطیٰ امور کامران بخاری نے کہا کہ ایران ایک فوجی بالادستی والی ریاست کی طرف جارہا ہے جہاں آئندہ دنوں میں ملٹری اسٹیبلشمنٹ فیصلہ کرے گی کہ عہدے کس کو ملیں۔ میزبان شاہزیب خانزادہ نے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی اچانک موت کو ایران کی اندرونی سیاست کیلئے دھچکے کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ نے شاعر احمد فرہاد سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کی کارروائی پر کہا ہے کہ ریمارکس اور ازخود نوٹسز سے بڑی خرابیاں پیدا ہوئی ہیں۔
اسلام آباد قومی اسمبلی کو تحر یری طور پر بتادیا گیا کہ مشتعل مظاہرین کے احتجاج کے پیش نظر ایم ٹو، ایم تھری...
اسلام آباد پاکستان کی الیکٹرک گاڑیوں پر منتقلی کیلئے سویڈش گرین فنڈ سے درخواست، پاکستانی بینکوں کے ذریعے...
اسلام آباد سٹار لنک نے پاکستان میں 2 سے 3 گراونڈ اسٹیشن بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ، تمام ریگولیٹری تقاضے...
اسلام آباد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی ریٹائرمنٹ میں ایک روز باقی رہ...
کراچی سینئر سیاستدان اورسینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا میں تو کئی دن سے کہہ رہا ہوں کہ یہ مذاکرات نہیں مذاق ہورہا...
کراچی جیو نیو ز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کیساتھ ‘‘ میں میزبان شاہزیب خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے...
اسلام آباد حکومتی کمیٹی کی طرف سے مذاکرات میں واپس آنے کے لئے حزب اختلاف سے اپیل کے باوجود اس امر کا امکان...
اسلام آبادقومی اسمبلی نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل اورمتنازع پیکا ایکٹ ترمیمی بل2025ءمنظورکرلیا‘صحافیوں...