لاہور (خصوصی نمائندہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب فرنزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔مریم نواز نے فرانزک ٹریننگ لیب کو یونیورسٹیوں سے منسلک کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ نجی اور سرکاری یونیورسٹیوں میں فرانزک سائنس کے زیر تعلیم طلبہ کی ٹریننگ اور انٹرن شپ کرائی جائے گی،وزیر اعلیٰ نے فرانزک ٹریننگ لیب کی جلد تکمیل اور بہترین آلات کی فراہمی ، ڈی جی خان میں ایویڈنس سنٹر فعال کرنے کی ہدایت کی،ڈی جی پنجاب فرنزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر محمد امجد نے افعال کار سے آگاہ کیا،اس موقع پر ہر ڈیپارٹمنٹ کی لیب کو پی اے ایف ڈی اے کے تحت سنٹر لائز کرنے کا فیصلہ کیا گیا،مریم نواز نے پی اے ایف ڈی اے پراجیکٹ کی جلد تکمیل اور فعال کرنے کا حکم بھی دیا۔انہوں نے آٹو میٹڈ فنگر پرنٹ ، اسلحہ اور ایمونیشن کی شناخت کے آٹو میٹڈ بیلسٹک سسٹم ، جینٹک اینلائزر مشین کامعائنہ کیا ،وزیر اعلیٰ کو ڈی این اے سیرالوجی میں کروموسوم کی نشاندھی، پولی گراف ایگزامینیشن کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا گیا، بریفنگ میں بتایاگیا کہ پنجاب فرانزک ایجنسی پورے پاکستان کو خدمات فراہمی سمیت سٹیلائٹ سٹیشن کے ذریعے کرائم سین مانیٹر کررہی ہے۔ ایجنسی 14-ڈسپلن کے فرانزک ٹیسٹ کررہی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب سے لاہور کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔
اسلام آباد قومی اسمبلی کو تحر یری طور پر بتادیا گیا کہ مشتعل مظاہرین کے احتجاج کے پیش نظر ایم ٹو، ایم تھری...
اسلام آباد پاکستان کی الیکٹرک گاڑیوں پر منتقلی کیلئے سویڈش گرین فنڈ سے درخواست، پاکستانی بینکوں کے ذریعے...
اسلام آباد سٹار لنک نے پاکستان میں 2 سے 3 گراونڈ اسٹیشن بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ، تمام ریگولیٹری تقاضے...
اسلام آباد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی ریٹائرمنٹ میں ایک روز باقی رہ...
کراچی سینئر سیاستدان اورسینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا میں تو کئی دن سے کہہ رہا ہوں کہ یہ مذاکرات نہیں مذاق ہورہا...
کراچی جیو نیو ز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کیساتھ ‘‘ میں میزبان شاہزیب خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے...
اسلام آباد حکومتی کمیٹی کی طرف سے مذاکرات میں واپس آنے کے لئے حزب اختلاف سے اپیل کے باوجود اس امر کا امکان...
اسلام آبادقومی اسمبلی نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل اورمتنازع پیکا ایکٹ ترمیمی بل2025ءمنظورکرلیا‘صحافیوں...