سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی بیماری کی تشخیص ہوگئی

21 مئی ، 2024

جدہ (شاہدنعیم) سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی بیماری کی تشخیص ہوگئی،سعودی ایوان شاہی نے کہا تھا کہ شاہ سلمان بن عبد العزیز کے اتوار کو جدہ کے قصر السلام کے رائل کلینک میں طبی معائنے مکمل ہوگئے۔‘ سعودی پریس کے مطابق انہیں پھیپھڑوں میں انفیکشن کی تشخیص کی گئی ہے۔ طبی ٹیم نے انفیکشن ختم ہونے تک اینٹی بائیوٹکس کے کورس پر مشتمل علاج تجویز کیا ہے۔ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیر کی صحت یابی کے لیے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم پاکستان نے لکھا ’مجھے شدید تشویش کے ساتھ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیر کی خرابی صحت کے بارے میں معلوم ہوا ہے۔