اسلا م آباد(آئی این پی )سپریم کورٹ آف پاکستان نے ججز تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس7جوان کو طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن 3 ججز کی تقرر کے لیے 9 ججز کے ناموں پر غور کریگا، ججز کی تقرری کیلئے لاہور ہائی کورٹ کے 6 ججز کے نام زیر غور آئینگے۔ذرائع کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے 3 ججز کے نام بھی سپریم کورٹ میں تعیناتی کیلئے زیر غور آئینگے۔ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد احمد کا نام زیر غور ناموں میں شامل ہے جبکہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ عقیل عباسی کے نام پر بھی ملک کی اعلی عدالت میں تعیناتی کیلئے غور کیا جائیگا۔واضح رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں جوڈیشل کمیشن رولز میں ترامیم سے متعلق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر سربراہی منعقد ہوا تھا، جس میں ججز کی تقرریاں موجودہ رولز کے تحت کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔اجلاس کا ایجنڈا جوڈیشل کمیشن رولز میں مجوزہ ترامیم کا جائزہ لینا تھا اور دوران اجلاس چیئرمین جوڈیشل کمیشن قاضی فائز عیسیٰ نے اراکین سے مجوزہ تجاویز پر رائے طلب کی تھی۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اجلاس موخر کرنے کی گزارش کی اور کہا تھا کہ وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل 175۔اے میں ترمیم پر غور کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ مجوزہ ترمیم کے ذریعے جوڈیشل کمیشن کی ساخت تبدیل ہو سکتی ہے۔اعلامیے کے مطابق جسٹس یحییٰ آفریدی نے ایجنڈے پر بحث نہ کرنے اور اجلاس ملتوی کرنے کی تجویز دی جس پر تمام اراکین نے اجلاس ملتوی کرنے پر اتفاق کیا تھا۔
اسلام آباد قومی اسمبلی کو تحر یری طور پر بتادیا گیا کہ مشتعل مظاہرین کے احتجاج کے پیش نظر ایم ٹو، ایم تھری...
اسلام آباد پاکستان کی الیکٹرک گاڑیوں پر منتقلی کیلئے سویڈش گرین فنڈ سے درخواست، پاکستانی بینکوں کے ذریعے...
اسلام آباد سٹار لنک نے پاکستان میں 2 سے 3 گراونڈ اسٹیشن بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ، تمام ریگولیٹری تقاضے...
اسلام آباد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی ریٹائرمنٹ میں ایک روز باقی رہ...
کراچی سینئر سیاستدان اورسینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا میں تو کئی دن سے کہہ رہا ہوں کہ یہ مذاکرات نہیں مذاق ہورہا...
کراچی جیو نیو ز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کیساتھ ‘‘ میں میزبان شاہزیب خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے...
اسلام آباد حکومتی کمیٹی کی طرف سے مذاکرات میں واپس آنے کے لئے حزب اختلاف سے اپیل کے باوجود اس امر کا امکان...
اسلام آبادقومی اسمبلی نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل اورمتنازع پیکا ایکٹ ترمیمی بل2025ءمنظورکرلیا‘صحافیوں...