کرغزستان سے مزید 179 طلبا اسلام آباد پہنچ گئے

21 مئی ، 2024

اسلام آباد ( نامہ نگار، آن لائن ) کرغزستان سے مزید 179 پاکستانی طلبہ کو لیکر ایک اور پرواز اسلام آباد پہنچ گئی ہے، دریں اثناء وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر خصوصی طیارے سے پہنچنے والے متاثرہ طلبہ کا استقبال کیا،امیرمقام نے یقین دہانی کرائی کہ جو بھی آنا چاہے حکومت اس کو ہرقسم کا تعاون فراہم کریگی،مزید پروازوں کے ذریعے طلبہ کوواپس لائینگے پاکستانیوں کی جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنائینگےہماری اولین ترجیح پاکستانی طلبہ کی حفاظت ہےوفاقی وزیر نے طلبہ سے بشکیک میں پیش آنیوالے افسوسناک واقعے بارے معلومات بھی لیں۔