اسلام آباد ( صالح ظافر) ایرانی صدر رئیسی کے دور حکومت میں ایران نے اپنے علاقائی حریف سعودی عرب کے ساتھ ایک اچانک ڈیل کا اعلان کیا جو ان کے دور حکومت کی ایک بڑی کامیابی تھی وہ آیت اللہ خامنہ ای کے قریبی تصور کیے جاتے تھے اور انہیں خامنہ ای کے بعد ان کا جانشین بنائے جانے کا امکان بھی تھا۔ مغربی اخبارات نے ان کے دورحکومت کے حوالے سے اپنے مخالفانہ تبصروں میں ان کے دور حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے دورحکومت میں تہران نے نہ صرف تقریباً ہتھیاروں کی سطح کا یورینیم افزودہ کرنا شروع کر دیا تھا بلکہ بین الاقوامی ایجنسی کے انسپکڑوں کو بھی محدود کردیا تھا۔ وہ ایران کے روحانی رہنما آیت اللہ خامنہ ای کے قریبی تصور کیے جاتے تھے۔ وہ 2021 کا صدارتی انتخاب جیت گئے تھے لیکن اس دوران ٹرن آئوٹ بہت کم رہا تھا۔ دوبارہ انتخاب میں روحانی کے بطور صدر انتخاب کے بعد آیت اللہ خامنہ ای نے انہیں طاقتور کونسل کا رکن بنا دیا تھا۔ ان کے بارے میں یہ بھی خیا ل کیاجاتا ہے کہ وہ 85 سالہ آیت اللہ خامنہ ای کے انتقال کے بعد ان کے جانشین بن سکتے تھے۔ رئیسی کے دور حکومت کی سب سے بڑی کامیابی تعلقات خارجہ کے شعبے میں تھی اور یہ طویل عرصے سے سرد مہری کے شکار سعودی ایران تعلقات میں پیشرفت لانا تھا۔
کراچی جیوکے پروگرام ”نیا پاکستان ‘‘ میں میزبان وجیہ ثانی سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینئر رہنما...
اسلام آ باد وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کا باضابطہ عمل شروع کردیا...
اسلام آباد ملک بھر کی کاروباری برادری نے فنانس ایکٹ 2025میں ٹیکس ترامیم پر شدید تحفظات کا اظہار کرتےہوئے نظر...
اسلام آ باد ملک میں چینی مزید مہنگی ہوگئی۔فی کلوچینی ڈبل سنچری تک پہنچ گئی۔ ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ...
اسلام آباد سپریم کورٹ نےقتل کے ایک مقدمہ کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے وفاقی اور چاروں صوبائی پولیس سربراہان کو...
دبئی امریکا نے جنگ میں استعمال ہونے والے ڈرون کی دنیا میں غلبہ حاصل کرنے کے لیے جارحانہ حکمت عملی اپنا...
اسلام آبادپی آئی اے کی نجکاری کا عمل اڑان بھرنے کو تیار ہے اور یوں پاکستان اپنی خسارے میں چلنے والی قومی...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 19 کے 165 افسران پر مشتمل عبوری سینیارٹی لسٹ...