اسلام آباد پولیس /FIAمیں تعینات 16 افسران تبدیل

21 مئی ، 2024

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) اسلام آباد پولیس اور ایف آئی اے میں تعینات 16 افسران کے تقرر و تبادلے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر د یے۔ ایف آئی اے میں تعینات پولیس سروس گریڈ 20 کے افسر اسرار احمد ، ایف آئی اے میں تعینات پولیس سروس گریڈ 20 کے افسر عمران محمود، اعجاز احمد، جہانزیب نذیر خان اور ڈاکٹر محمد فاروق احمد کا تبادلہ کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں تعینات پولیس سروس گریڈ 20 کے افسر حشمت کمال اور نیشنل پولیس اکیڈمی میں تعینات پولیس سروس گریڈ 20 کے افسر محمد نعمان صدیقی کا تبادلہ کر کے اُن کی خدمات ایف آئی اے کے سپرد کی گئی ہیں۔ اسلام آباد پولیس میں تعینات پولیس سروس گریڈ 20 کے محمد حسن رضا خان، محمد شعیب خرم، گریڈ 18 کے عبدالعلیم، فاروق امجد اور گریڈ 17کے سعود الرحمان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ سٹڈی لیو اور اسکالر شپس پر بیرونِ ممالک مقیم اسلام آباد پولیس میں تعینات افسران، پولیس سروس گریڈ 18 کے رانا حسین طاہر، پولیس سروس گریڈ 18 کےنوشیروان علی اور پولیس سروس گریڈ 18 کےشہزادہ عمر عباس بابر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔