اسلام آباد ( رپورٹ:حنیف خالد) پاکستان میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں کارکردگی کے اعتبار سے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کو سب سے بہترین قرار دیا ہے جبکہ سب سے زیادہ لائن لاسز پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے سامنے آئے ہیں۔بجلی 9تقسیم کار کمپنیوں میں آئیسکو لائن لاسز صرف 5فیصد‘ پیسکو 35فیصد سے زائد،فیسکو 6فیصد،گیپکو کے 6فیصد ہے لیسکو 8اعشاریہ 7فیصد‘ میپکو کے 12 ،حیسکو 24 ‘ کیسکو 25اعشاریہ چھ‘ سکھر بجلی کمپنی کے 32فیصد سے زائدلائن لاسز ہیں ، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے مارچ 2024ء تک کے اعدادو شمار کےمطابق لائن لاسز (چوری اور تکنیکی فالٹ) کے زمرے میں 35اعشاریہ ایک فیصد بجلی چوری یا تکنیکی خرابی کی بھینٹ چڑھ رہی ہے۔ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے لائن لاسز کے زمرے میں سب سے کم 5اعشاریہ دو فیصد بجلی ضائع ہو رہی ہے۔ آئیسکو کے بعد دوسرے نمبر پر فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے لائن لاسز پانچ اعشاریہ نو فیصد بتائے گئے ہیں۔ آئیسکو اور فیسکو کے بعد گوجرانوالہ الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی کے لائن لاسز 6اعشاریہ تین فیصد ریکارڈ کئے گئے ہیں جبکہ ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی کے لائن لاسز 11اعشاریہ نو فیصد بتائے گئے ہیں۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے لائن لاسز 8اعشاریہ سات فیصد ریکارڈ کئے گئے ہیں۔
کراچی مسک سے سندر پچائی، دنیا میں 10 سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے سی ای او، 65کھرب سے زائد کیساتھ ایلون مسک...
اسلام آباد وفاقی کابینہ کی جانب سے رائٹ سائزنگ فیز ٹو کی منظوری کے بعد وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے 4ماتحت...
اسلام آبادوزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ن لیگ آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی اور پارٹی رہنماؤں کا...
اسلام آباد حکومت پی ٹی آئی مذاکرات کا تیسرا دور آج جمعرات کو دن ساڑھے گیارہ بجے کانسٹی ٹیوشن روم پارلیمنٹ...
کراچی غزہ کی پٹی میں 467 دنوں سے جاری لڑائی کے خاتمے کے لیے یرغمالیوں کے تبادلے اور امداد میں اضافے سمیت جنگ...
اسلام آبادحکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کیہے، وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی...
اسلا م آباد نیپرا نے کے الیکٹرک کی کارکردگی پرسخت تنقید کرتے ہوئے ادارے سے کراچی میں بجلی کے بحران پر سخت...
اسلام آباد حساس ڈیٹا اور سائبر حملوں سے بچانےکے نیٹ ورکس متاثر ہونےکے خطرات پیداہوگئے-نجی کمپنی پالو الٹو...