اسلا م آباد (مہتاب حیدر ) ایف بی آر نے25ہزار سے30ہزار نان فائلرز کے بارے میں اعدادو شمار سیلولرموبائل آپریٹرز(سی ایم اوز)کو فراہم کردی ہےتاکہ ان پر انکم ٹیکس کے جنرل آرڈر (آئی ٹی جی او)کے سیکشن 114بی کے تحت عمل درآمد ہو ۔ لیکن متعلقہ حکام کی جانب سے ذمہ داری دیگر کے کندھوں پر ڈالنے کی وجہ سے ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی شروع نہیں ہو سکی ۔ ایف بی آر کا موقف ہے کہ نان فائلرز کے خلاف اقدامات کے حوالے سے سی ایم اوز نے اب تک مخص4ہزار نان فائلرز کی سم بلاک کی ہیں ۔ جبکہ پی ٹی اے اور سی ایم اوز کو30ہزار تک نان فائلرز کا ڈیٹا فراہم کردیا گیا ہے ۔ لیکن پی ٹی اے اور سی ایم اوز کا موقف ہے کہ پی ٹی اے ایکٹ ملکی قانون سے متصادم ہے ۔ اور اس طرح آئی ٹی جی او لا گو نہیں ہو سکتا ۔ پی ٹی اے نے اس حوالے سے پی ٹی اے نے اپنے با قا عدہ موقف سے ایف بی آر کو اپنے آفیشیل مراحلے کے ذریعہ آگاہ کردیا ہے ۔ اب پی ٹی اے نے عملی طور پر اس معاملے میں خا موشی اختیار کرلی ہے ۔ جبکہ ایف بی آر روزانہ کی بنیاد پر5ہزار نان فائلرز کا دیٹا سی ایم اوز کو بھیج رہا ہے ۔ جب اس معاملے میں استفار کے لئے پی ٹی اے اعلیٰ حکام سے رابطے کی کوشش کی گئی تو کوئی دستیاب نہ ہوا ۔ ایک ٹیلی کام آپر یٹر نے اس سلسلے میں اسلام آباد دہائی کورٹ سے حکم امتناع لے لیا ہے ۔ لیکن باقی شش پنج کا شکار ہیں ۔ ایف بی آر نے ابتدا میں ممکنہ 20لاکھ نان فائلرز کی نشاندہی کرلی ہے ۔اور وہ ان نان فائلرز کی سم بلاک کئے جانے کے خواہاں ہے ۔ لیکن بر سوں کے غور کے بعد فہرست گھٹا کر5لاکھ 6ہزار کردی گئی ۔ اب یہ معاملہ حل کرنے کیلئے حکومت کو مداخلت کرنا ہوگی ۔
اسلام آباد قومی اسمبلی کو تحر یری طور پر بتادیا گیا کہ مشتعل مظاہرین کے احتجاج کے پیش نظر ایم ٹو، ایم تھری...
اسلام آباد پاکستان کی الیکٹرک گاڑیوں پر منتقلی کیلئے سویڈش گرین فنڈ سے درخواست، پاکستانی بینکوں کے ذریعے...
اسلام آباد سٹار لنک نے پاکستان میں 2 سے 3 گراونڈ اسٹیشن بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ، تمام ریگولیٹری تقاضے...
اسلام آباد چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی ریٹائرمنٹ میں ایک روز باقی رہ...
کراچی سینئر سیاستدان اورسینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا میں تو کئی دن سے کہہ رہا ہوں کہ یہ مذاکرات نہیں مذاق ہورہا...
کراچی جیو نیو ز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کیساتھ ‘‘ میں میزبان شاہزیب خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے...
اسلام آباد حکومتی کمیٹی کی طرف سے مذاکرات میں واپس آنے کے لئے حزب اختلاف سے اپیل کے باوجود اس امر کا امکان...
اسلام آبادقومی اسمبلی نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل اورمتنازع پیکا ایکٹ ترمیمی بل2025ءمنظورکرلیا‘صحافیوں...