عمران اور شیخ رشید آزادی مارچ سمیت 3 مقدمات میں بری

21 مئی ، 2024

اسلام آباد( ایجنسیاں)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے آزادی مارچ سمیت 3مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو بری کر دیا۔تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں مقامی عدالت نے فیصل جاوید، نواز اعوان ،قاسم سوری ، راجہ خرم نواز کو بھی بری کر دیا۔عدالتوں نے عمران خان کو 9 مئی اور آزادی مارچ سمیت 3 مقدمات میں بری کردیا۔اسلام آباد کی مقامی عدالت نے نو مئی ، آزادی مارچ توڑ پھوڑ کیس اور دفعہ 144کی خلاف ورزی سمیت تین کیسز میں بانی پی ٹی آئی کو بری کردیا ۔عدالت نے شیخ رشید ، فیصل جاوید کو بھی تھانہ کوہسار اور تھانہ کراچی کمپنی میں توڑ پھوڑ اور دفعہ144 کی خلاف وزری پر درج مقدمات میں بری کردیا۔