آرمی چیف سے ترک وزیر خارجہ کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

21 مئی ، 2024

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فدان نے ملاقات کی جس دوران دونوں ممالک نے گہرے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف اور ترکیہ کے وزیر خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، وزیر خارجہ ہاکان فدان نے خطے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے میں پاک فوج کے کردار کو سراہا، دونوں ممالک نے تاریخی، ثقافتی اور مذہبی رشتوں پر قائم گہرے تعلقات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔