صادق سنجرانی یوسف گیلانی کی رہائشگاہ پر گئے ، خوش دامن کے انتقال پر تعزیت

28 نومبر ، 2021

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )قائم مقام صدر صادق سنجرانی وفد کے ہمراہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی کی خوش دامن کے انتقال پر اظہار افسوس کیلئے اسلام آباد میں واقع ان کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔ قائم مقام صدر نے قائد حزب اختلاف سینیٹ سے ان کی خوش دامن کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور اہل خانہ سے دلی دکھ و افسوس کا اظہارکیا۔انہوں نے مرحومہ کی مغفرت اور درجات بلندی کیلئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی اور کچھ وقت قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی کیساتھ گزارا۔ وفد میں سینیٹرز عبدالقادر، طاہر بزنجو، محمد اکرم، سردار شفیق ترین اور سابق سینیٹر سجاد حسین طوری بھی شامل تھے۔