اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں)وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اغواء کیس میں وزیراعظم اور کابینہ ارکان کی عدالت طلبی کی بات جج کا مینڈیٹ نہیں ہے، وزارت دفاع کہہ چکی ہے کہ احمد فرہاد اُن کے پاس نہیں ہے، وزیراعظم اور کابینہ کو سامنے بٹھانے کی بات ججز کے منصب کے مطابق ہے اور نہ ہی آئین و قانون کے، یہ پارلیمنٹ کی اہمیت کو کم کرنا ہے، آئین افواج کے بارے میں واضح ہے، آئین میں اداروں کے اختیارات کے استعمال کی حدود متعین کردی گئی ہیں،اگر عسکری اور دفاعی ذمے داریاں بھی عدالتوں نے ہی نبھانی ہیں تو نظام کیسے چلے گا؟ ان خیالات کا اظہار انہوں اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے نام لیے بغیر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے کچھ ریمارکس سامنے آئے ہیں، آئین میں اداروں کے اختیارات کے استعمال کی حدود متعین کردی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر ادارہ اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرے، منصف ویسے بھی بہت تحمل مزاج ہوتا ہے، تحمل اور برداشت سے آئینی ذمہ داریاں ادا ہوں گی تو معاملات حل ہونگے۔وفاقی وزیر قانون نے یہ بھی کہا کہ پوچھتا ہوں کہ اگر عسکری اور دفاعی ذمے داریاں بھی عدالتوں نے ہی نبھانی ہیں تو نظام کیسے چلے گا؟انہوں نے کہا کہ جیسے ریمارکس رپورٹ ہوئے اس سے تکلیف ہوئی، شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کیلئے پولیس کی معاونت کی جائیگی۔وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ افواج پاکستان اپنی حدود میں رہ کر ہی کام کرتی ہیں، وطن کی حفاظت کرنے والے سمجھدار لوگ ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عدالتی معاملات عدالت کے اندر حل ہوتے ہیں، یہ بلاشبہ سنجیدہ مقدمہ ہے جسے سنجیدگی کے ساتھ آگے لے کر چلنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آئین افواج پاکستان کے بارے میں بہت واضح ہے
نیویارک صدر ٹرمپ کے پہلے دور صدارت میں قومی سلامتی کے مشیر اور صدر جارج بش جونیئر کے دور میں اقوام متحدہ میں...
لاہور وزیر اعلیٰ مریم نواز کے حکم پر کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ نے ایک خفیہ اور مربوط کارروائی کے دوران صوبے کے...
کراچی جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں میزبان تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہاکہ پوری دنیا خضدار...
کراچی جیوکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جماعت بی جے پی کا...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں کامیابی کے بعد معاشی میدان میں تاریخ ساز فتح کیلئے...
اسلام آباد آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت آئندہ بجٹ کے لیے آمدن اور اخراجات کے اعداد و شمار کو حتمی شکل نہ...
انصار عباسیاسلام آباد :عمران خان کیلئے خاموش سفارتکاری میں شامل امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹرز اور تاجر...
اسلام آباد اگلے مالی سال کے بجٹ کیلئے سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا 26 مئی کو شیڈول اجلاس ملتوی کردیا...