ترکیہ سے تجارتی حجم 5 ارب ڈالر سالانہ کی سطح پر لائیں گے، وزیراعظم

21 مئی ، 2024

اسلام اآ باد ( نمائندہ جنگ ) وزیرِاعظم نے پاکستان اور ترکیہ کے مابین باہمی تعلقات کے فروغ پر گہرے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارت کاحجم بہترین باہمی تعلقات سے ہم آہنگ نہیں ، آئندہ تین برس میں دونوں ممالک کے مابین تجارت کے حجم کو 5 ارب ڈالر سالانہ کی سطح پر لانے کیلئے کوششیں تیز کرینگے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہقان فدان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر وزیراعظم نے دونوں ممالک کے مختلف شعبوں بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری،بینکنگ، ٹیکنالوجی اور دفاعی شعبے میں پاکستان کی جانب سے باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم نےترک کمپنیوں کو پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کو وسعت دینے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہم ترک کمپنیوں کو پاکستان میں اپنی صنعتوں کو منتقل کرنے کیلئے دعوت دے رہے ہیں۔ دونوں رہنمائوں نے عالمی و علاقائی حالات بالخصوص غزہ میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔وزیر اعظم نے ترک صدر کو پاکستان کا جلد دورہ کرنے کی دعوت دی، دریں اثناءنائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکی کے وزیر خارجہ کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ تجارتی حجم بڑھا کر پانچ ارب ڈالرز تک لے جانا چاہتا ہے ،