وزیر اعظم نے پیکا ایکٹ تر میمی بل ڈرافٹ پر اتفاق رائے کیلئے 8رکنی کمیٹی قائم کردی

21 مئی ، 2024

اسلام آ باد (رانا غلام قادر )وزیر اعظم شہبا ز شریف نے انسداد الیکٹرانک کرائمز ایکٹ( پیکا ایکٹ )2016میں تجویز کی گئی ترامیم کا جائزہ لینے اور اس تر میمی بل کے ڈرافٹ پر اتفاق رائے کیلئے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ کمیٹی ان ترامیم پر اتفا ق رائے پیدا کریگی جو کابینہ کی قانون سازی سے متعلق کمیٹی نے تجویز کی ہیں۔ ان ترامیم کا مقصد سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنا اور پرائیویسی کے تحٖط کو یقینی بنا نا ہے۔