نان فائلرزکےخلاف کارروائی متعلقہ حکام کا گریز

21 مئی ، 2024

اسلا م آباد (مہتاب حیدر ) ایف بی آر نے 25ہزار سے30ہزار نان فائلرز کے بارے میں اعدادو شمار سیلولرموبائل آپریٹرز(سی ایم اوز) کو فراہم کردی ہےتاکہ ان پر انکم ٹیکس کے جنرل آرڈر (آئی ٹی جی او)کے سیکشن 114بی کے تحت عمل درآمد ہو ۔ لیکن متعلقہ حکام کی جانب سے ذمہ داری دیگر کے کندھوں پر ڈالنے کی وجہ سے ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی شروع نہیں ہو سکی ۔ ایف بی آر کا موقف ہے کہ نان فائلرز کے خلاف اقدامات کے حوالے سے سی ایم اوز نے اب تک مخص4ہزار نان فائلرز کی سم بلاک کی ہیں ۔ جبکہ پی ٹی اے اور سی ایم اوز کو30ہزار تک نان فائلرز کا ڈیٹا فراہم کردیا گیا ہے ۔