ایرانی ہیلی کاپٹر حادثہ، ذمہ دار کون؟ انگلی اٹھنا شروع، سازشی نظریات زندہ ہوگئے

21 مئی ، 2024

کراچی (رفیق مانگٹ) امریکی ، برطانوی اور بھارتی میڈیا رپورٹس اور تجزیوں میں کہا گیا ہے کہ ایران ہیلی کاپٹر حادثہ، ذمہ دار کون؟ انگلی اٹھنا شروع،سازشی نظریات زندہ ہوگئے، آذربائیجان میں مسئلہ درپیش ، علاقے میں صیہونیوں اور موساد کی موجودگی ہے، تحقیقات کی جائینگی،واقعہ کی جگہ سے قیاس آرائیوں کی حوصلہ افزائی ہوئی، خلاء سے لیزر اسٹرائیک کی گئی ، کچھ کا دعویٰ، بعض نے واقعے کو خامنہ ای کے بیٹے کی جانشینی کی لڑائی کو مورد الزام ٹھہرایا۔ صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کے بعدکئی نظریات نے سر اٹھایا،غیر ملکی میڈیا نے اس پر کئی رپورٹس شائع کیں ۔ امریکی جریدہ’ نیوز ویک‘‘ لکھتا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر کی ہلاکت نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا اور وسیع قیاس آرائیاں آن لائن پھیلنا شروع ہو گئیں۔اس بات پر بھی انگلیاں اٹھائی گئی ہیں کہ کون ذمہ دار ہو سکتا ہے لیکن بغیر کسی ثبوت یا تائید کے۔