سکیورٹی خدشات:چیئرمین سینٹ کو جیمرز فراہم کر نیکی منظوری

21 مئی ، 2024

لاہور(آصف محمود بٹ ) پنجاب کی صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی نے چئیرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کو سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ان کے دورہ پنجاب کے دوران جیمرز فراہم کرنے کی منظوری دفدی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی نے جیمرز والی گاڑیوں کیلئے سپیشل برانچ جبکہ بلٹ پروف گاڑیوں کے لئے ایس اینڈ جی اے ڈی میں دو پول بنانے کی بھی منظوری دی۔ یہ فیصلہ صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کے گزشتہ روز ہونے والے ایک غیر معمولی اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین مینگل نے کی۔