فضائی حادثات میں ایک درجن سے زائد ہلاک ہونیوالے سربراہان مملکت

21 مئی ، 2024

اسلام آباد(فاروق اقدس) ایک درجن سے زائد فضائی حادثوں یا کسی تخریب کاری کا شکار ہونے والے سربراہان مملکت کی ہلاکتوں کی تاریخ گو کہ خاصی پرانی ہے تاہم پاکستان کے حوالے سے اس فہرست میں صدر پاکستان جنرل محمد ضیاءالحق کا نام بھی شامل ہے تحقیقات کے نتائج برائے نام ہیں۔ برازیلین فوجی سربرا ہمبرٹو ڈی ایلنکار کاسٹیلو برانکو ،عراق کے صدر عبدالسلام عارف ،پولینڈ کے صدر لیخ کازنسکی شا مل ہیں ۔ صدر محمد ضیا الحق کا طیارہ 17 اگست 1988 کو بہاولپور میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں وہ 64 برس کی عمر انتقال کرگئے۔وہ بہاولپور میں فوجی یونٹوں کے معائنے کے بعد پاک فضائیہ کے طیارے سے اسلام آباد جا رہے تھے، طیارے کو اُڑان بھرنے کے 10 منٹ بعد ہی حادثہ پیش آیا تھا۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت کے بعد 1940 کی دہائی سے اب تک مختلف ممالک کے تقریباً 14 صدور المناک فضائی حادثات و واقعات میں ہلاک ہوچکے ہیں۔