کراچی (نیوز ڈیسک) ماہرین نے انسانی دماغ کے ایک سینٹی میٹر ٹکڑے کو لیبارٹری میں زندہ اور فعال رکھ کر پہلی مرتبہ بریک تھرو حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس نئی تحقیق کے نتیجے میں جان لیوا بیماریوں کے علاج اور نئی دوائیں بنانے میں مدد ملے گی۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ڈنمارک کی کوپن ہیگن یونیورسٹی کے ماہرین نے پروفیسر ایما لوئیس لوتھ کی سربراہی میں ایک مریض کے قشر (کورٹیکس) یعنی مغز کی بیرونی تہہ سے دماغ کا ٹکڑا نکالا اور اس کے بعد وہ عمل شروع کیا جس سے اسے زندہ رکھا جا سکے۔ ٹیم نے سب سے پہلے اس ٹکڑے کو ٹھنڈا کیا، اس کے خلیوں میں آکسیجن کی سپلائی بحال رکھی تاکہ خلیے زندہ رہ سکیں اور اس کے بعد اسے آئنز اور منرلز کے محلول میں ڈال دیا، یہ ویسا ہی محلول ہے جو ریڑھ کی ہڈی میں حرام مغز کے گرد موجود ہوتا ہے۔ ماہرین کی ٹیم دماغ کے اس ٹکڑے کو 12؍ گھنٹوں تک زندہ رکھنے میں کامیاب رہے۔ اس بریک تھرو کے نتیجے میں ماہرین اب انسان کے ہی دماغ پر وہ تجربات کر سکتے ہیں جو اب سے پہلے صرف جانوروں کے دماغ پر ہی کیے جا سکتے تھے۔ پروفیسر لوتھ کے مطابق، انسانوں اور جانوروں پر کیے جانے والے تجربات ایسے ہی ہیں جیسے نوکیا 3310 پر تحقیق کرکے آئی فون میں آنے والی خرابیوں کو دور کیا جائے۔
کراچی بھارت نے روس سے تیل کی خریداری کے لئے ادائیگیاں ڈالر کے بجائے اماراتی درہم میں کرنے کا فیصلہ کیا...
اسلام آباد وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے...
لاہور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دس سال تک سیاسی استحکام سے ہی ملکی ترقی ممکن ہو سکتی ہے،...
اسلام آباد انفارمیشن گروپ کے گریڈ 21 کے سینئر افسر اختر منیر نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے پریس سیکرٹری کی...
ریاض سعودی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ’رماح النصر 2023‘ فوجی مشقوں میں پاکستان سمیت متعدد برادر اور دوست ممالک کے...
راولپنڈی امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کو طالبان کے خطرے کے خلاف دفاع کا حق حاصل ہے، ہم کیا مدد کر سکتے ہیں اس...
سواتسوات کے علاقے باغ ڈھیرئی سے تعلق رکھنے والے ایلیٹ فورس کے اے ایس آئی حضرت حسین کو4گھنٹے بعد ملبے تلے سے...
پشاورگورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے کہا ہےکہ بینظیر کی شہادت پر بھی الیکشن ملتوی ہوئے تھے ،آج تو صوبے کے ہر...