لاڑکانہ( بیورو رپورٹ) پی ڈی ایم رہنمائوں نے کہاہےکہ تبدیلی کا نعرہ دھوکہ،ادارے آئینی حدود میں رہیں، فضل الرحمان نے کہاکہ نیب میرا کیا احتساب کریگا اس کا خود ہونا چاہیے،جعلی کابینہ نے اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنے کی منظوری دی، جو مسلط کئے گئے ہیں ان کی کوئی حیثیت نہیں، ہم انہیں پہلے ہی مسترد کرچکے ہیں، وہ ہفتے کو رات گئے جے یو آئی کے زیراہتمام میونسپل اسٹیڈیم میں شہید اسلام قومی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے، کانفرنس سے ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی، عبدالغفور حیدری ، اویس نورانی اور دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہ و برباد کردیا ہے، روپئے کی قدر میں اتنی گراوٹ کبھی نہیں دیکھی گئی،اب یہ چیلنج درپیش ہے کہ ملک کو کس طرح اپنی ٹانگوں پر کھڑا کیا جائے،پاکستان واحد ملک ہے جس کی سالانہ قومی پیداوار صفر سے بھی نیچے چلی گئی،ہمارا نوجوان بہت مظلوم ہے، اسے دھوکہ دیا گیا، ایک کروڑ نوکریوں کا کہہ کر لوگوں کو بےروزگار کردیا گیا، پچاس لاکھ گھر دینے کا کہہ کر پچاس لاکھ گھر گرا دئیے گئے،آج پارلیمنٹ یرغمال ہے،اگر کوئی قانون سازی ہوتی ہے تو وہ بھی بیرونی آقائوں کے اشارے پر ہوتی ہے،الیکشن میں دھاندلی کے لئے قانون سازی کی جا رہی ہے، ہمیں آج کسی بین الاقوامی قوت کی کالونی نہ بننے کا عزم کرنا ہے، ہم نے اس ملک کی آزادی کے لئے بڑی قربانیاں دی ہیں،70سال سے کشمیریوں کے لئے قربانیاں دیتے آ رہے ہیں مگر موجودہ حکمرانوں نے کشمیر کو بھارت کے حوالے کردیا، سندھ اور بلوچستان کے جزائر کے مالک وہاں کے عوام ہیں،میرا کیا احتساب کرے گا اس کا تو خود احتساب ہونا چاہیے۔ قبل ازیں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وہ شخصیات کی نہیں اداروں کی بات کریں گے، اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔ پی ڈی ایم واحد اتحاد ہے جو غریبوں کے مسائل کے لئے بول رہا ہے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اویس نورانی نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ دھوکے کے سوا کچھ نہیں۔اوورسیز پاکستانیوں کے نام پر ووٹوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔سابق سینیٹر اور پیپلز پارٹی ورکرز کے صدر ڈاکٹر صفدر عباسی نے کہا کہ عوام کا اتحاد پیپلز پارٹی کو اسی طرح شکست دے سکتا ہے جس طرح ضمنی انتخابات میں لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی کو شکست دی۔ یہ کانفرنس سندھ کی سیاست کا نیا رخ متعین کرے گی۔کانفرنس سے عبدالغفور حیدری ، مولانا ہالیجوی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
لاہورپیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی لاہور...
شکر گڑھ وفاقی وزیر احسن اقبال چوہدری نے کہا کہ پنجاب حکومت کے خاتمے کےلئے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے -پنجاب...
اسلام آباد وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ریکوڈک پراجیکٹ کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ریکوڈک...
لاہورپنجاب اسمبلی توڑنے پر چیئرمن تحریک انصاف عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے درمیان...
کراچی سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2023 کے لیے صدارتی نشست پر محمد سلیم منگریو نے...
شیخوپورہ سابق وزیر اعظمعمران خان کی طرف سے اسمبلیوں سے باہر آ جانے کا عندیہ دینے کے ساتھ ہی ضلع شیخوپورہ کی...
اسلام آباد پی ٹی آئی جلسے میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے سابق چیف آف سٹاف شہباز گل کا خطاب شدید...
راولپنڈی راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ کے انٹری پوائنٹس پر راستوں کی بندش کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا...