سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس 30مئی کو سماعت کیلئے مقرر

22 مئی ، 2024

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس 30مئی کو سماعت کیلئے مقرر ،چیف جسٹس قا ضی فائز عیسی کی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان،جسٹس جمال مندوخیل ،جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل پانچ رکنی لارجربنچ کیس کی سماعت کرے گا، گزشتہ سماعت پر پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کو اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت کے روبرو پیش کیا گیا تھا ، عدالت نے انہیں آئندہ سماعت پر بھی ویڈیو لنک ہی کے ذریعے ہی پیش کرنے کی ہدایت دی ہے،دوسری جانب خیبرپختونخواہ حکومت نے سوموار کے روز آئندہ سماعت براہ راست دکھانے کے حوالے سے ایک متفرق درخواست بھی دائر کررکھی ہے۔