اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سینیٹر فیصل واؤڈا نے ’پراکسی‘ کے ریمارکس پر سینیٹ میں سپریم کورٹ کے جج کے خلاف تحریک استحقاق پیش کرتے ہوئےتوہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا اورکہا کہ میں اپنے بیان پر قائم ہوں ‘ججز کے مس کنڈکٹ پر بات کرنا اگر جرم ہے تو مجھے پھانسی دے دیں کیوں کہ میں یہ کرتا رہوں گا ‘۔ منگل کو سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے فیصل واؤڈا نے کہا کہ میں پارلیمان اور قوم کوایک پیج پر لے کر آگیا ہوں اور آج ہم سب آئین و قانون کی بالادستی پر متحد ہوگئے ہیں۔ ان کا کہناتھاکہ جن پر توہین عدالت لگنی چاہیے ان پر نہیں لگائی گئی، مجھے عدلیہ سے پہلے بھی انصاف کی توقع نہیں تھی۔ فیصل واؤڈا نے کہا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ایک آرڈر کر کے کرکٹ میچ کے تیس وی وی آئی پاسز مانگے، سات فروری 2023کو یہ خط ہائیکورٹ کی جانب سے لکھا گیا، اس کے بعد ہائیکورٹ کی جانب سے لکھا گیا کہ ہم سے غلطی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ جج علی باقر نجفی نے ہائیکورٹ کے لیٹر پر اپنے امریکا جانے والے بیٹے کو پروٹوکول دینے کا لکھا جس پر وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ پروٹوکول نہیں مل سکتا، اب پارلیمان بتائے ان شواہد کے بعد عدالت نے کیوں ایکشن نہیں لیا۔
اسلام آ باد خطےمیں کشیدگی اور غیریقینی صورتحال کے باوجودرواں مالی سال کے کےابتدائی دو ماہ کے دوران پاکستان...
کراچیصارفین کا ڈیجیٹل ڈیٹا خاموشی سے بڑے پیمانے پر جمع کیے جانے کا انکشاف، براؤزنگ ہسٹری، لوکیشن اور...
کراچیتفریحی فلٹر یا ڈیٹا رسک؟ AI ٹرینڈ پر پرائیویسی خدشات بڑھ گئے، فلٹر چہرے کی مکمل بایومیٹرک اسکیننگ،کلک سے...
اسلام آباد 11.8 ملین گاڑیوں کے صارفین کیلئے 75 ارب روپے کے فیول ریلیف پیکیج کی تجویز، موٹر سائیکل، رکشہ صارفین...
اسلام آباد وزیراعظم کی خصوصی ریلیف اسکیم،موٹر سائیکل، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک کی گاڑی مالکان کو فی لیٹر...
لاہوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بروقت فرسٹ ایڈ قیمتی انسانی جان بچانے کے لئے بہت اہمیت کی...
اسلام آباد فنانس ایکٹ 2026-27 کے تحت اسٹیل میلٹرز، اسٹیل ری رولرز اور کمپوزٹ یونٹس سے ٹیکس بجلی کے فی یونٹ...
اسلام آ باد پاکستان اور بنگلہ دیش کے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ پاکستانی ہائی کمشنر عمران...