اسلام آباد(جنگ نیوز/ایجنسیاں)تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات روف حسن پرجی سیون مرکز اسلام آبادمیں خواجہ سراؤں کا بلیڈسے حملہ ‘تشدد‘ چہرہ زخمی ہوگیا۔ایک روز قبل بھی خواجہ سراؤں نے رؤف حسن کا پیچھاکرکے انہیں روکنے کی کوشش کی تھی ۔رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی ترجمان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔ اسلام آباد پولیس کا کہنا کہ رؤف حسن کو ٹی وی چینل کے دفتر کے باہر بلیڈ مارا گیا ۔انہوں نے کہا کہ عینی شاہدین کے مطابق رؤف حسن کے چہرے پر خواجہ سراؤں نے بلیڈ سے وارکئے‘جن خواجہ سراؤں نے یہ کام کیا ہے ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور 4 تھے جنہوں نے کسی چیز سے رؤف حسن پر وار کیے اور ان سے چھینا جھپٹی کی کوشش بھی کی اور لوگوں کے جمع ہونے پر فرار ہوگئے۔رؤف حسن کو دائیں گال پر زخم آیاہے ‘پی ٹی آئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں حملے کو شرمناک اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ پرتشدد قابل مذمت اقدام آزادی اظہار رائے، جمہوریت اور قانون کی بالادستی پر حملہ ہے۔پارٹی کا کہنا ہے کہ اس طرح کی شرمناک حرکتیں رؤف حسن یا پی ٹی آئی کومقصد سے بھٹکا نہیں سکتے‘دھمکانے یا ہمیں خاموش کرانے کی کوششیں، انصاف اور برابری پر مبنی معاشرے کے لیے جاری ہماری لڑائی کے لیے ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔
کراچی نیٹو میں ایران جنگ کے دوران امریکاکواڈوں تک رسائی دینے پر اختلاف، یورپی ممالک میں فوجی سہولت دینے پر...
کراچی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اپنے لئے مخصوص سی 32 اے طیارے میں اسلام آباد پہنچے۔ امریکی نائب صدر خود طیارے...
کراچی فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹ ریڈار24پر ایران سے پاکستان آنے والی دو پروازیں سب سے زیادہ ٹریک کی گئیں۔...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پاکستان کے سفارتی کردار کا...
اسلام آبادمالی سال 2026 میں 3.5 فیصد شرحِ نمو کے تخمینے کے باوجود، ایشیائی ترقیاتی بینک نے خبردار کیا ہے کہ...
لاہور 327ویں عالمی وساکھی میلے کے موقع پر بھارت سے 2840 سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئےجہاں...
کراچی ایران جنگ بندی، عالمی منڈیوں میں تیزی، امیر ترین افراد نے ایک دن میں 742 کھرب روپے کما لیے۔ جنگ بند ہونے...
اسلام آباد پاکستان سول اعزازات کے لئے افراد کی نامزدگی اور انتخاب کا مقررہ معیار اور طریقہ کار پارلیمنٹ میں...