ٹیریان وائٹ کیس، عمران کی نااہلی سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار

22 مئی ، 2024

اسلام آباد( جنگ نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹیریان وائٹ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کردی۔عدالت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی نااہلی کیلئے درخواست بینچ پہلے ہی خارج کر چکا ہے اور اکثریتی فیصلہ پہلے ہی آ چکا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی لارجر بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے پر نااہلی درخواست پر سماعت کی۔ طارق جہانگیری نے عمران خان کے وکیلنعیم پنجوتھہ سے سوال کیا کہ آپ کون ہیں؟ آپ اس کیس میں وکیل ہیں؟ اس پر نعیم پنجوتھہ نے بتایا کہ میں پراکسی کونسل ہوں، 6 ججز کے خط میں بھی اس کیس کا ذکر ہے۔حامد علی شاہ نے کہا کہ آپ ایک تاریخ دے دیں تاکہ معاونت کر سکوں، اس پر جسٹس طارق نے کہا کہ آپ یہ بتائیں کہ جو درخواست خارج ہو چکی ہے اس میں کیسے ریلیف دے دیں؟