نان فائلرز کی 3 ہزار 400 سے زائد سمز بلاک کی جا چکی ہیں، ایف بی آر مزید لاکھوں نان فائلرز کی سمز بتدریج بلاک کی جائیں گی، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اعدادوشمار

22 مئی ، 2024

کراچی(این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے نان فائلرز کو خبردار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اب تک 3 ہزار 400 سے زائد سمز بلاک کی جاچکی ہیں۔نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے کے معاملے پر ایف بی آر سے جاری اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ مزید لاکھوں نان فائلرز کی سمز بتدریج بلاک کی جائیں گی۔اس حوالے سے مزید بتایا گیا نان فائلرز کی موبائل سمز چھوٹے گروپس میں بلاک کی جائیں گی۔