بجلی کی 9تقسیم کار کمپنیوں کے انڈی پنڈنٹ ڈائریکٹرز تبدیل کرنے کا فیصلہ

22 مئی ، 2024

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نے بجلی کمپنیوں میں انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹرزکی کارکردگی غیرتسلی بخش قرار دیکر انہیں تبدیل کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ تبدیلی کی منظوری وفاقی کابینہ دیگی- وزیراعظم شہباز شریف نے کل گیارہ میں سے نو سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے نئے بورڈ ارکان کے تقرر کیلئےسمری وفاقی کابینہ میں پیش کرنےکی اجازت دیدی تاہم وزیر اعظم نےسیپکو اورحیسکو کے بورڈز کی تشکیل نو کا معاملہ کابینہ میں پیش کرنے سے روک دیا ہے۔ذرائع کے مطابق فیسکو کے لیے4 انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹرز کے نام تجویز کیے گئے ہیں- عمران ظفر بطورچیئرمین،زوئی خورشید خان،انجینئر پرویزاقبال اورعمرفاروق خان کے نام شامل ہیں-