لاہور(آصف محمود بٹ ) پنجاب انفارمیشن کمیشن نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو پلاٹوں کے لئے درخواستیں دے کر رجسٹریشن کروانے والے صحافیوں کے اداروں کے نام اور ان کے عہدوں سمیت دیگر معلومات پبلک کرنے کے لئے آج تک کی مہلت دیدی ہے۔جبکہ صحافتی اداروں کے نام ،اپوائنٹمنٹ لیٹر، عہدوں سمیت دیگر معلومات پر استثناء کی درخواست مسترد کردی۔ ’’جنگ‘‘ کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق انفارمیشن کمیشن نے فیصل خان بنام چیف ایگزیکٹو آفیسر راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) کیس کی سماعت کے دوران اتھارٹی کے لاء افسر ثاقب ہارون اور اے ڈی پی آ رشیر افضل پیش ہوئے۔ روڈا افسران نے کمیشن کو بتایا کہ پلاٹوں کے لئے اپلائی اور رجسٹریشن کروانے والے صحافیوں کے ناموں کی فہرست راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی گئی ، صحافیوں کے اداروں کے نام جہاں وہ کام کر رہے ہیں، ان کو اداروں کی طرف سے دیئے گئے اپوائنٹمنٹ لیٹر اور ان کے عہدوں سمیت دیگر معلومات افشاء کرنے پر ایک حد تک انہیں استثناء حاصل ہے۔ انفارمیشن کمیشن نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے استثناء کی درخواست مسترد کرتے ہوئے روڈا کو حکم دیا کہ مذکورہ تمام معلومات، صحافیوں کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیلئے سکروٹنی کمیٹی کے فیصلوں کی تفصیلات اور جن کو پلاٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا، ان کی حتمی فہرست شکایت کنندہ فیصل خان کو رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت فراہم کرے۔ اس سے قبل روڈا افسران نے انفارمیشن کمیشن میں پیشی کے دوران استدعا کی تھی کہ شکایت کنندہ کی طرف سے رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت مانگا گیا ریکارڈ بہت زیادہ ہے لہذا انہیں اسے اکٹھا کرنے کے لئے وقت دیا جائے۔ انفارمیشن کمیشن نے رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ 2013ءکے تحت مذکورہ معلومات قانون کے مطابق 14روز میں پبلک نہ کرنے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا تھا۔
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی رجسٹرار کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت عیدکے بعد تک ملتوی کرتے...
اسلام آبادآن لائن کسٹمز کلیئرنس سسٹم میں مبینہ بے ضابطگیوں اور پاکستان سنگل ونڈو کے ساتھ ملی بھگت پر کئی...
اسلام آباد چینی ایکسپورٹ ہوتی رہی اور ملک میں قیمتیں بڑھتی رہیں-موجودہ حکومت میں چینی کی برآمد اورقیمتوں...
لاہور،کراچی پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپنئز ٹرافی کی کامیابی کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ، حفیظ پاشا نےکہا ہے...
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت ریلویز ، بلال اظہر...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئیے ہم سب مل کر گلیشیئرز کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں،...
کراچی سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں...