لاہور ہائیکورٹ کے تمام بنچز اورماتحت عدالتوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنیکی ہدایت

22 مئی ، 2024

لاہور(آصف محمود بٹ) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو خبر دار کیا ہے کہ صوبے بھر کے اور خاص طور پر لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ ، اس کے راولپنڈی ، ملتان اور بہاولپور بنچوں کے احاطوں کےعلاوہ ضلعی عدالتوں میں امن عامہ کی صورتحال دن بدن خراب ہورہی ہے لاہور ہائیکورٹ کے تمام بنچز اورماتحت عدالتوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنیکی ہدایت ۔عدالتوں کے لاک ڈائون پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائیگی۔ ’’جنگ‘‘ کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے وزیر داخلہ پنجاب کے نام خط میں کہا ہے کہ آئی جی پنجاب کو کئی بار احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ لاہور ہائیکورٹ، اس کے بنچوں اور صوبے بھر میں ماتحت عدالتوں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے ۔