ارشد چوہان ڈی جی پلاننگ CDAتعینات ،ظفر اقبال ظفر تبدیل

22 مئی ، 2024

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) وفاقی بیورو کریسی میں تقر و تبادلے ، سٹیبلشمنٹ ڈٖویژن نے نو ٹیفیکیشن جاری کردیا ۔سی ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل پلاننگ ظفر اقبال ظفر کو تبدیل کرکے ڈی جی ٹریننگ اکیڈمی تعینات کیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈی جی پلاننگ ارشد چوہان کو ان کی جگہ ڈی جی پلاننگ تعینات کیا گیا ۔ ڈائریکٹر کو آرڈی نیشن پارلیمنٹ ہا ئوس اخلاق حسین کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ(این اینڈ ایم ) تعینات کیا گیا ۔ ڈائریکٹر سیکٹر ڈویلپمنٹ فائق علی کو تبدیل کرکے ان کی جگہ ڈائریکٹر کو آردی نیشن پارلیمنٹ ہا ئوس تعینات کیا گیا ۔ در یں اثناء آزاد کشمیر کے محکمہ تعلیم کی لیکچرار حفصہ مجید سیکشن افسر فنا نس ڈویژن تعینات کیا گیا۔ان کی تعیناتی تین سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر کی گئی ہے۔