کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہو ئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ غزہ کیمپ کے مظاہرین پر گاڑی چڑھانے والوں کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے، ہتک عزت قانون میں تمام لوگوں کیلئے سپیشل ٹربیونلز بنائے گئے ہیں، تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ترجمان تحریک انصاف رؤف حسن پر حملہ پی ٹی آئی کیلئے ایک وارننگ ہے،صحافی بھی کہہ رہے ہیں اور پی ٹی آئی کا بھی موقف ہے کہ ہتک عزت کا بل کالا قانون ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ رؤف حسن پر حملے کی پرزور مذمت کرتا ہوں، سمیع ابراہیم پر بھی خواجہ سرا نے حملہ کیا تھا، میرے حلقے میں پانچ ہزار خواجہ سرا رہتے ہیں، ہم بات کریں گے یہ واقعہ کیوں پیش آیا، انہیں حملہ کرنے کی کیا ضرورت تھی اور کیا وجہ تھی، خواجہ سراؤں کو زیرحراست لے کر تفتیش کی جائے تو کہانی سامنے آجائے گی۔
کراچی ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کے معاملے پر سفارتی...
کراچی نیتن یاہو کے مقدمے کی سماعت دوبارہ شروع ہونے کے قریب، جرح اہم موڑ پر، اسرائیلی وزیر اعظم کی آئندہ ہفتے...
ماسکوروس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے، جس میں اسلام آباد...
تہران ایرانی محکمہ طبِ قانونی کے سربراہ، جو ملک کی عدلیہ کے ماتحت کام کرتا ہے، نے اتوار کو بتایا کہ امریکہ...
ماسکو/برسلز/لندن عالمی رہنماؤں نے امریکہ اور ایران پر زور دیا ہے کہ وہ مذاکرات جاری رکھیں، جبکہ تمام ممالک...
اسلام آباد پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے24گھنٹے کےطویل اور اعصاب شکن امریکاایران امن مذاکرات کسی معاہدے...
لاہور پنجاب انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ کا دائرۂ کار وسیع، ڈی جی کی زیر صدارت غیر معمولی اجلاس، منی لانڈرنگ اور...
اسلام آباد پسما نے سات لاکھ سڑسٹھ ہزار ٹن سرپلس چینی برآمد کی اجازت مانگ لی ،قومی خزانے کو چار سے پانچ سو...