9مئی کے 20 نئے کیسز میں چودھری پرویز الٰہی نامزد

22 مئی ، 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر) پولیس نے سابق وزیر اعلی پنجاب و تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویز الٰہی کو 9مئی کے 20 نئے کیسز میں نامزد کر دیا۔آئی جی پنجاب کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ چودھری پرویز الٰہی کو لاہور میں درج 3، فیصل آباد کے چار کیسز میں نامزد کیا گیا جبکہ راولپنڈی کے 11 مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔