کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں کسی قانون کو بغیر پڑھے کالا قانون نہیں کہا جاتا،پرانے قوانین اور پیکا ایکٹ پر صحافتی تنظیموں کے اعتراضات مدنظر رکھتے ہوئے ہتک عزت بل ڈرافٹ کیا گیا،بل کے حوالے سے کسی پر کوئی دبائو نہیں ہے نہ کوئی دبائو ڈال سکتا ہے۔ میزبان شاہزیب خانزادہ نے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سوال اٹھ رہا ہے کہ اپوزیشن میں ہوتے ہوئے میڈیا کی آزادی کا نعرہ لگانے والی اور میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیخلاف آواز اٹھانے والی مریم نواز وزیراعلیٰ بن کر خود بدل گئی ہیں ، صحافتی تنظیمیں مریم نواز کیخلاف احتجاج کرنے اور عدالت جانے کا اعلان کررہی ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پچھلے دو ڈھائی مہینے سے ہتک عزت بل پر ہوم ورک کررہے تھے، ایک سادہ سا سول قانون لے کر آئے ہیں جس میں پولیس کا کوئی کردار نہیں نہ اس میں کوئی قید ہے، متاثرہ فریق عدالت جاکر ہتک عزت کا دعویٰ کرے گا کہ الزام لگانے والے سے ثبوت مانگے جائیں، ہماری صحافتی تنظیموں سے اچھی مشاورت چل رہی تھی کہ اچانک ایک صاحب داخل ہوئے اور ایک ایک دو دو لوگوں کو کمیٹی روم سے باہر لے جانا شروع کردیا ، مذاکرات کی میز سے حکومت نہیں اٹھ کر گئی بلکہ صحافی نمائندے گئے ۔
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی رجسٹرار کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت عیدکے بعد تک ملتوی کرتے...
اسلام آبادآن لائن کسٹمز کلیئرنس سسٹم میں مبینہ بے ضابطگیوں اور پاکستان سنگل ونڈو کے ساتھ ملی بھگت پر کئی...
اسلام آباد چینی ایکسپورٹ ہوتی رہی اور ملک میں قیمتیں بڑھتی رہیں-موجودہ حکومت میں چینی کی برآمد اورقیمتوں...
لاہور،کراچی پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپنئز ٹرافی کی کامیابی کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ، حفیظ پاشا نےکہا ہے...
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت ریلویز ، بلال اظہر...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئیے ہم سب مل کر گلیشیئرز کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں،...
کراچی سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں...