اسلام آ باد،لاہور ( رانا غلام قادر،خبر نگار) علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا۔وزارت قانون و انصاف نے علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن بھی کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صدر آصف زرداری نےعلامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین مقرر کرنے کی منظوری دی ہے۔انکی مدت ملازمت یکم نومبر 2025کو ختم ہوگی ۔ڈاکٹر راغب نعیمی لاہور میں معروف دینی درسگاہ جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ اور متحدہ علماء بورڈ پنجاب کے چیئرمین ہیں۔