دبئی لیکس،بانی PTIنے شہباز، زرداری سے منی ٹریل مانگی ہے،بیرسٹر گوہر

22 مئی ، 2024

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے دبئی لیکس میں شامل افراد ، شہباز شریف اور آصف علی زرداری سے منی ٹریل دینے کا مطالبہ کیا ہے، منگل کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتےبیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے دبئی لیکس میں شامل افراد سے متعلق کہا کہ وہ منی ٹریل دیں جبکہ انہوں نے پنجاب میں ہتک عزت والے قانون کی مخالفت کی ہے،اسلام آباد ہائی کورٹ کا ٹیریان کیس کو خارج کرنا اچھا فیصلہ ہے،ہمیں امید ہے کہ عدلیہ اچھے فیصلے کرے گی، اگر جلد فیصلے ہوئے بانی پی ٹی آئی جلد باہر ہوں گے۔